وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو مبارکباد دی۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بابراعظم کی بطور کپتان کارکردگی اور ٹیم کو بہترین فائٹ بیک پر بھی سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے پوری ٹیم بالخصوص عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بد قسمتی سے میں میچ نہیں دیکھ سکا کیوں کہ میں ان دنوں میچ فکسنگ کے علاوہ ایک اور محاذ پر لڑرہا ہوں جہاں کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا، پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر ٹھہر کر جدوجہد کی جس کے باعث قومی ٹیم شکست سے بچ گئی۔