لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لیں، پاک آسٹریلیا تیسرے ٹیسٹ میچ کی پچ آئی سی سی اکیڈمی کے چیف کیوریٹر بنائیں گے۔
پاکستان میں پچز کی بہتری کے لیے پی سی بی نے کمر کس لی ہے ، آئی سی سی اکیڈمی کے چیف کیوریٹر ٹوبی لمسڈن لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مقامی کیوریٹرز کے ساتھ پچز پر کام کر رہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے ساتھ دیگر وینیوز کی وکٹوں کو بھی بہتر کیا جائے گا، پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں پچز کے حوالے سے پی سی بی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
