نئی دہلی (ویب ڈیسک) جنگ کی صورت میں بھارتی ایٹمی ہتھیار ،اربوں ڈالر کا فوجی سازاسامان کاٹھ کبار بن جائینگے۔چین نے حیران کن صلاحیت والا سافٹ وئیر حاصل کر لیا ہے ۔یہ بات معروف بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز “نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہے۔چینی حملہ فوجی کمپیوٹروں کی مکمل کنٹرول حاصل کر کے تمام ڈیٹا کرپٹ کر سکتا ہے۔مسئلے کی اصل جڑ بیرون ملک سے بر آمد کر دہ وہ ہتھیار ہیںجن میں استعمال ہونیوالے الیکٹرک سرکٹ کی بڑی تعداد چین کے اندر ہی تیار کی گئی ہے ۔
