Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا

    By Khabrain Newsاپریل 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار اور طلب 21 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار500 اور طلب 21 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ اور اس وقت ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
    وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیڈل پاور پلانٹس 1 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار میگا واٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 33 ہزارمیگاواٹ ہے، کم پیداوار سے سسٹم کو یومیہ 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے، اور بعض پاور پلانٹس بند ہونے کے باوجود کپیسٹی پیمنٹ وصول کررہے ہیں۔
    دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث نندی پور پاور پلانٹ 13 دسمبر 2021 سے بند ہے، جب کہ نندی پور پاورپلانٹ کی پیداواری صلاحیت 525 میگاواٹ ہے، جام شور پاور پلانٹ 9 اپریل 2022 سے بند ہے، مظفر گڑھ 840 میگاواٹ کا بجلی گھر جو 8 اپریل 2022 سے بند ہے، پورٹ قاسم 621 میگاواٹ بناتا ہے اور 31 مارچ 2022 سے بند ہے، ‏447 میگاواٹ کا گدو پاور پلانٹ 12 فروری 2021 سے بند ہے، ‏245 میگاواٹ مظفرگڑھ پاور پلانٹ یکم جولائی 2021 سے بند ہے۔
    دستاویز کے مطابق تھرکول پاور پلانٹ 602 میگاواٹ 11 مارچ 2022 سے بند ہے، ‏621 میگاواٹ ساہیوال کول 20 مارچ 2022 سے بند ہے، بجلی گھر ایندھن نہ ہونے کے باعث بند کیے گئے، نندی پور پاورپلانٹ کو 13 دسمبر 2021 سے ایل این جی فراہمی نہیں ہورہی، جب کہ بعض پاورپلانٹس تیکنیکی وجوہات کی بنیاد پربند کیے گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      تازہ ترین

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.