ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے ریکارڈ بنانے والی فلم دنگل سے اپنے کیئریئر کا آغاز کرنے والی کشمیری نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے برقع پر تنقید کرنے والے بھارتی وزیر کھیل اوربے جے پی کے رہنما وجے گوئل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت جواب دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے ایک تصویر ٹوئیٹ کی جس میں ایک لڑکی کو حجاب پہننے پنجرے میں قید دکھایا گیا ہے، وزیر کھیل نے یہ تصویر دنگل میں کردار ادا کرنے والی نوجوان اداکارہ کو ٹیگ کردی تھی۔اپنی ٹوئیٹ میں وجے گوئل نے لکھا کہ ”یہ تصویر زائرہ وسیم کی کہانی بیان کررہی ہے، ہماری بیٹیاں پنجرہ توڑ کر آگے بڑھنے لگی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اور ہمت ملنے لگی ہے“۔زائرہ وسیم نے وزیر کھیل کی برقع پر تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”سر، میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں اور مکمل احترام کے ساتھ کہتی ہوں کہ آپ کی سوچ اور نازیبا مثال کے ساتھ آئندہ میرا موازنہ نہ کیجئے گا“۔زائرہ نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ”حجاب پہننے والی خواتین بھی خوبصورت اور آزاد ہوتی ہیں، اس تصویر میں جو کہانی پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ا±س کا میری زندگی سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں“۔دنگل ادا کارہ کا بھارتی وزیر کھیل کو کرارا جواب ….اندرونی کہانی سامنے آگئی