تازہ تر ین

روس نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی

صدر پوٹن کے حکم پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد برطانیہ نے روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانیہ جھوٹی معلومات اور غلط سیاسی مہم چلا رہا ہے جس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خیال رہے کہ 9 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا تھا اور صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ یوکرین کی سڑکوں پر گشت کیا تھا اور عوام سے بھی ملاقات کی تھی۔
روس نے امریکا سمیت عالمی قوتوں کے دباؤ کے باوجود فروری کے آخر میں یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور مبینہ طور پر جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قصبوں سے اجتماعی قبریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
یوکرینی صدر نے روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی قوتوں سے جنگی اسلحہ اور ساز و سامان کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain