Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے
    • چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
    • چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی
    • زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔
    • پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
    • ایرانی ٹیم نے ورلڈ کپ آمد پر 168 بیجز پہن کر اسکول حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    • کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش
    • عہدہ ختم تو اہمیت ختم
    • گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ
    • جو روٹ کپتان ، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی
    • حج 2027ء کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں
    • امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
    • بل گیٹس جیفری ایپسٹین کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی میں پیش
    • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی
    • ICC ویمنز چیمپئینز ٹرافی، کرکٹ آسٹریلیا کو ویمن شیڈول تبدیل کرنا پڑ گیا
    • کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں
    • بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ایرانی حملہ
    • اردن کے ایئربیس پر ایران کا امریکی جنگی طیاروں پر حملہ
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جلاﺅ گھیراﺅ, خوفناک فائرنگ, ٹرمپ کے 20حامی ہلاک

    By Daily Khabrainجنوری 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن ‘ سڈنی (نیٹ نیوز‘ ایجنسیاں) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سابق صدر کی جانب سے ہیلتھ کیئر کے سلسلے میں کی جانے والی اصلاحات کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے نشانہ بنایا ہے۔ ان کے اعلان میں ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اوباما کیئر نامی منصوبے پر آنے والے مالی بوجھ کو کم کریں۔گزشتہ روز اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے ‘امریکہ کو مقدم’ رکھنے اور وسیع پیمانے پر پھیلے جرائم اور بند فیکٹریوں کے نتیجے میں ‘امریکی تباہی کو ختم’ کرنے کا عہد کیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نسلی اور جنسی مساوات اور دیگر چیزوں کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں خطرہ لاحق ہے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کی نمائندہ بابرا پلیٹ اشر کے مطابق ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ جلد از جلد کریں تاکہ وہ شروع میں ہی سبقت حاصل کرلیں نہیں تو پھر انھیں کسی بل کو منظور کروانے کے لیے کانگریس کے سخت مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران امریکہ کی تاریک اور شکستہ تصویر پیش کی اور متروک کارخانوں، جرائم اور ناکام تعلیمی نظام جیسے مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے عہد کیا کہ ان کے دورِ صدارت میں تبدیلی لائی جائے گی۔ انہوں نے کیپیٹل کی سیڑھیوں پر تقریر کرتے ہوئے کہا یہ امریکی تباہی یہیں اور اب سے ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ’ہم نے کھربوں ڈالر بیرونِ ملک خرچ کر دیے اور امریکہ بنیادی ڈھانچہ شکست و ریخت کا شکار ہوتا رہا۔ ہم نے دوسرے ممالک کو امیر بنا دیا اور ہمارے اپنے ملک کی دولت، طاقت اور اعتماد ختم ہوتا چلا گیا۔ امریکہ ایک بار پھر پہلے کی طرح جیتنا شروع کر دے گا اور پہلے سے کہیں زیادہ جیتے گا۔’ہم اپنی نوکریاں واپس لائیں گے، ہم اپنی سرحدیں واپس لائیں گے، ہم اپنی دولت اور خواب واپس لے کر آئیں گے۔ ‘انتظامیہ کی یہ تبدیلی صدارتی ویب سائٹوں میں بھی نظر آئی جن سے اوباما کی پالیسیاں ہٹا کر ٹرمپ کا ایجنڈا پوسٹ کر دیا گیا۔ تاہم بعض ناقدین نے اعتراض کیا ہے کہ ٹرمپ نے اس ایجنڈے میں شہری حقوق، ہم جنس پرستوں کے حقوق، صحت یا ماحولیاتی تبدیلی کا ذکر نہیں کیا۔ اس دوران میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق انھوں نے ایک سو کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جو ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ترجمان لیفٹیننٹ شان کانبوئے نے کہا کہ اکثریت کو ‘املاک کو نقصان پہنچانے’ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل ڈیڑھ سو کے قریب سیاہ پوش مظاہرین نے واشنگٹن بھر میں مارچ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑے اور کوڑے دان گلیوں میں لڑھکا کر راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ہفتے کو خواتین کے ایک مظاہرے میں دو لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ہے۔اس دوران نیویارک میں بھی مظاہرے ہوئے جن میں درجنوں مشاہیر سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ انھوں نے ٹرمپ کی صدارت کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اسی طرح کی ریلیاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں اس طرح کی ریلیوں کا منصوبہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارت سنبھالنے کے خلاف آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین اِس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے دوران دنیا بھر میں نفرت اور کٹر رویوں میں اضافہ ہو گا۔ سڈنی کے سنٹرل ہائیڈ پارک میں خواتین کی ایک کثیر تعداد نے بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر درج تھا کہ وہ دنیا بھر میں مزاحمت کریں گی، نسائیت ان کا ٹرمپ کارڈ ہے اور وہ لڑکیوں کی طرح لڑیں گی۔ اس احتجاج کی منتظم مینڈی فرائی بینڈ کا کہنا تھا نسل پرستی صرف امریکا کا مسئلہ نہیں ہے اور ایسے رویوں کے خلاف آج کا احتجاج ایک تحریک کا آغاز ہے۔امریکہ کی معروف گلوکارہ میڈونا نے واشنگٹن میں لاکھوں خواتین کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی بارسوچا کہ وائٹ ہاﺅس کو تباہ کرڈالوں، بربریت کا یہ نیا دور مسترد کرنے والی خواتین نے بغاوت کردی ہے۔
    نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خفیہ ایجنسیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور امریکہ کو محفوظ بنانے میں سی آئی اے کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشتگردی دنیا کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ پھر کہتا ہوں کہ اسے ختم کر کے دم لوں گا۔ بعض اوقات سی آئی اے کو حکومت کی حمایت نہیں ملتی میں مکمل تعاون کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میری میڈیا سے کھلی جنگ ہے۔ دنیا میں میڈیا سے زیادہ بددیانت کوئی نہیں۔
    نائیجیریا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں پر فائرنگ،20 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق پورٹ ہارکوٹ میں علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔ حکام کی ہلاکتوں کی اطلاعات کی تردید اور53 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کینیڈا کا جعلی پائلٹ گرفتار 17 سال میں بغیر لائسنس 20 لاکھ ڈالر کمائے

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

    تازہ ترین

    چھاچھرو میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

    چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

    پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ

    کراچی چڑیا گھر میں شیر کے بچے، چیمپینزی کی صحت غیر تسلی بخش

    گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.