تازہ تر ین

ایمانوئیل میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کا حلف اُٹھا لیا

پیرس: (ویب ڈیسک) مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے والے ایمانوئیل میکرون نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمانوئیل میکرون کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کی تقریب حلف برداری آج پیرس میں واقع صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی۔ نومنتخب صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
تقریب سے خطاب میں صدر ایمانوئیل میکرون نے یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا خاص طور پر زکر کیا جب کہ عالمی سطح پر درپیش ماحولیاتی خطرات سے متعلق بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے اور وہ اس طریقہ کار کے استعمال سے ان چیلنجز سے ملک کو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ایمانوئیل میکرون نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 58 فیصد ووٹ حاصل کرکے دائیں بازو کی سخت گیر سیاست دان مارین لی پین کو شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain