تازہ تر ین

”اور اب ابابیل کا تجربہ“ , معروف صحافی کی پروگرام میں دبنگ گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ جیسے ملک کے اعلیٰ سطح کے مقدمہ میں کوئی چوٹی کا وکیل نہیں۔ منتخب وزیراعظم کے خلاف مقدمہ ہے اور ہر بڑا وکیل گھر بیٹھا ہوا ہے۔ کہیں خبر دیکھی نہ پرھی عجیب بات ہے کہ نعیم بخاری کو دو میسج کئے تھے۔ جواب میں ان کا میسج آیا کہ ان کے گلے میں تکلیف ہے وہ بول نہیں سکتے۔ الشفاءہسپتال سے علاج کروا رہے ہیں جلد ٹھیک ہو جاﺅں گا۔ چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ، بابر اعوان اور عاصمہ جہانگیر جیسے بڑے وکلاءسے درخواست ہے کہ جس کی طرف سے مرضی آئیں لیکن پانامہ کیس میں کھڑے ضرور ہوں۔ ٹی وی پر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ مقدمہ بالکل سادہ ہے تو یہ بات عدالت میں جا کر کیوں نہیں کرتے؟ لطیف کھوسہ نے ایان علی کیلئے بلامعاوضہ خدمات پیش کر دیں لین پانامہ کیس میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔ شاید ان کے پیچھے کوئی سیاسی مصلحتیں ہیں۔ پانامہ کیس کے وکلاءکو اب بحث سمیٹنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ابابیل مزائل کے تجربے پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مقبول ترین سیاستدان جان کیری بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ دفاعی نظام کے حوالے سے رشیا اور امریکہ کے بعد پاکستان اس مقام پر پہنچ رہا ہے جہاں ابھی کوئی اور نہیں پہنچا۔ دفاعی ماہرین، سائنسدانوں اور حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دفاعی نظام کی بہتری اور مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اتنا طاقتور ہو جانے کے باوجود وزارت خارجہ کی جانب سے ہمیشہ ڈرے، سہمے انداز میں بات کی جاتی ہے۔ پاک فوج کی طرح وزارت خارجہ کو بھی اپنی طاقت کا اظہار دشمن کو ڈٹ کر بیان دے کر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں خواتین کی اکثریت کا خیال ہے کہ ٹرمپ اپنا دور اقتدار پورا نہیں کر سکیں گے۔ امریکہ کی اکثریت انتخابات کو نہیں مانتی، ان کا خیال ہے کہ روس نے انتخابات کو ہیک کر کے ٹرمپ کو جتوایا ہے۔ امریکی عوام کا خیال ہے کہ اول تو ٹرمپ 4 سال پورے نہیں کر سکیں گے اور اگر کر بھی گئے تو سینٹ اور کانگریس آہستہ آہستہ ان کے اختیارات اتنے کم کر دیں گے کہ یہ جتنی بڑھکیں مار رہے ہیں وہ پوری نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو بس کے افتتاح کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے اصل مسائل، غربت، بیروزگاری، تعلیم اور صحت کے ہیں۔ لاہور میں بے شمار ہسپتال جبکہ ملتان میں واحد نشتر ہسپتال ہے۔ سرکاری سکول کم جبکہ پرائیویٹ زیادہ ہیں۔ انڈسٹری کو ترقی دینے کی ضرورت ہے تا کہ بے روزگاری ختم ہو سکے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ جنوبی پنجاب کے اصل مسائل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی کے اعلیٰ افسر مسعود شورش پر خواتین کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے، ضروری نہیں کہ خواتین کے لگائے گئے الزامات درست ہوں۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو توہین عدالت کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ نون لیگ کے خریدے ہوئے ایک شخص نے صرف درحواست دی ہے۔ الیکشن کمیشن کو علم ہی نہیں تھا کہ ان کے اپنے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن یہ کیس نہیں سن سکتا۔ نون لیگ ایک ایسے شخص کو استعمال کر رہی ہے جو ان کے ٹکڑوںپر پل رہا ہے اور جیسے تحریک انصاف نے 7 سال پہلے پارٹی سے فارغ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ باہر سے پیسہ آنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ حکومت الیکشن کمیشن کے ذریعے اپنے اوچھے ہتھکنڈے دکھا رہی ہے جس کی کوئی پرواہ نہیں۔ نون لیگی رہنماﺅں کو تنخواہ ہی جھوٹ بولنے کی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے بڑا مقدمہ میڈیا پر چل رہا ہے جہاں بڑے بڑے قانون دان اپنی رائے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری کی طبیعت تھوڑی ناساز ہے لیکن وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں گروپ ملتان امتیاز گھمن نے کہا ہے کہ میٹروبس کا ابھی تھوڑا کام باقی ہے البتہ اس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مین کنٹرول روم عارضی بنایا گیا ہے اور لنک روڈ سمیت دیگر کام ابھی نامکمل ہیں۔ ملتان جیسے تاریخی شہر میں ایک بڑا انفراسٹرکچر کھڑا ہو گیا ہے جس کا مستقبل میں عوام کو فائدہ ضرور پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل سینٹ سمیت حکومت کو بہت سے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain