تازہ تر ین

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن بارے رپورٹ, پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا ،جس مےںتحصےل و ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹرزہسپتالوںکی اےمرجنسیز مےں علاج معالجہ کی بہترےن سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لےاگےا۔سےکرٹری پرائمری و سےکنڈری ہےلتھ کی تحصےل و ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹرز ہسپتالوں مےں اےمرجنسیز مےں بہترےن علاج معالجہ کی فراہمی کے لائحہ عمل کے حوالے سے برےفنگ دی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی مےرا مشن ہے اوراس مقصد کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہےں ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ تحصےل و ضلعی ہسپتالوں کی اےمرجنسےزکو بہترسے بہتر بنانے کےلئے ہنگامی بنےادوں پر کام شروع کےا جائے اورہسپتالوں کی اےمرجنسےوں کو بہترےن علاج گاہوں مےں بدلنے کےلئے بہترےن ہےومن رےسورس کا انتخاب کےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی اےمرجےسےز مےں علاج معالجہ کی بہترےن سہولتےں ےقےنی بنائی جائےں گی۔رواں برس جون تک 40 تحصےل و ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹرزہسپتالوں کی تنظےم نو کا عمل مکمل کرلےا جائے گااورہسپتالوں کی اےمرجنسیز کے ڈاکٹروں اورکنسلٹنٹس کو خصوصی مراعاتی پےکےج دےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کےلئے وسائل کی کوئی کمی نہےں آنے دوں گااوردکھی انسانےت کی خدمت کےلئے پےٹ کاٹ کر بھی وسائل دےں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اےمرجنسےز کوضروری مشےنری اورآلات مہےا کر کے ےہاں علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بناےا جائے گا۔ہم نے ملکر کم وقت مےں بہترےن نتائج حاصل کرنا ہےں ۔ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دےں گے تو مرےض بھی دعائےں دےں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں مےں سٹی سکےن مشےنوں کی سہولت بھی رواں برس فراہم کردی جائے گی،اب غرےب مرےضوں کو سٹی سکےن کےلئے دھکے نہےں کھانے پڑےں گے۔ضلعی ہسپتالوں مےں سٹی سکےن مشےنوں کی فراہمی سے لوگوں کو 24گھنٹے سٹی سکےن کی سہولت حاصل ہوگی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ برلن سے جاری ہونےوالی ٹرانسپےرنسی انٹرنےشنل کی حالےہ رپورٹ نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی شفافےت کی پالےسی پر ایک بار پھر مہر تصدےق ثبت کردی ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ےہ رپورٹ نہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلکہ 20 کروڑ عوام کیلئے ایک اعزاز ہے۔رپورٹ نے ثابت کردےا ہے کہ موجودہ حکومت نے شفافےت کو ہر سطح پر فروغ دےا ہے اورخوشی کی بات ہے کہ جنوبی ایشیا میں چین کے بعد پاکستان کرپشن میں کمی کے حوالے سے دوسرے نمبر پرہے۔ نوازشرےف کی قےادت مےںمسلم لےگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے بلاشبہ عالمی ادارہ کی جانب سے حکومت کی شفافےت کی پالےسےوں کا اعتراف خوش آئندہے، کرپشن مےں کمی اورشفافےت مےں بہتری کے حوالے سے درجہ بندی میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور قوم کا روشن مستقبل ہیں اور پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔نوجوانوں پر جتنی سرمایہ کاری کریں گے پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلو ںکے انفراسٹرکچر کو ہنگامی بنیادو ںپر بہتر بنایا جا رہا ہے اور گراﺅنڈز میں کھیلو ںکی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے جاری سکیموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس طرح دیگر منصوبوں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو فروغ دیا ہے اسی اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کھیلوں کی سکیموں کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے سپورٹس مکمل طور پر خودمختار ہے لہٰذا کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے از خود فیصلے کرکے ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میںنتیجہ خیز پیش رفت یقینی بنائی جائے کیونکہ مجھے صرف نتائج چاہئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے کی کارکردگی اور فلاح عامہ کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو بہترین خدمات کی فراہمی اور انہیں ریلیف دینا ایل ڈی اے کی بنیادی ذمہ داری ہے اورایل ڈی اے کو اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے موثر اور جامع اقدامات کرنے چاہیئں۔ایل ڈی اے کو ایسا ادارہ بننا چاہیے کہ عام آدمی کو اپنے مسئلے کے حل کیلئے دفاتر کے بار بار چکر نہ کاٹنے پڑیں۔وزیر اعلی نے پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر قائم ہا¶سنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ جن ہا¶سنگ سوسائٹیوں نے اپنے رہائشیوں کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔غیر قانونی ہا¶سنگ سوسائٹیوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے بھی تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ کسی کو عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران سڑکوں پر ملبہ نہیں ہونا چاہیے-عمارتوں کی دیکھ بھال اور وہاں حفاظتی آلات کی تنصیب کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain