میلبورن (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور ایون ڈوڈگ نے کوارٹرفائنل میں روہن بوپنا اور ڈبروسکی کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈڈبلز کوارٹرفائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے روہن بوپنا اور ان کی کینیڈین جوڑی دار ڈبروسکی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 12-10 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔