تازہ تر ین

اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، وزیر قانون

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قانون کا بے دریغ استعمال کیا گیا اس لیے نیب قانون میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بہت عجلت میں یہ بل منظور کیا تھا اور اس وقت بھی حزب اختلاف نے تمام جماعتوں کی رائے لینے کا کہا تھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی نے کثرت رائے سے انتخابی اصلاحات کو مسترد کیا تھا، الیکشن کرانا اور اس کا طریقہ کار وضع کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے سیاست میں بھر پور کردار ادا کیا اور نیب کردار پر ہی عدالت نے فیصلوں میں لکھا کہ سیاسی انجنیئرنگ کر رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain