Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی سے خیبر تک بارش، برسات نے رنگ جما دیا

    By Khabrain Newsجون 18, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں بادل کھل کر برس پڑے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی۔
    بلوچستان کے علاقے کوہلو میں گزشتہ شام سے رات گئے تک مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ تحصیل ماوند اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
    سوناری کے مقام پر سیلابی ریلے میں پل بہہ جانے سے کوہلو کا سبی کوئٹہ اور اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں سڑک کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں۔
    کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے ۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر ، گارڈن اور صدر اولڈ سٹی ایریا میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے۔
    لاہور اور اسلام آباد میں برسات سے پہلے ہی بادل کھل کر برسنے لگے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں پورے ملک میں سب سے زیادہ 107ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر چوالیس ملی میٹر بارش ہوئی۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی بارش ہوگی۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔لاہور میں بھی دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بارش کے امکانات ہیں۔
    بارش برسانے والا سلسلہ جنوبی پنجاب بھی پہنچ گیا۔ ملتان اور بہاولپور میں بھی بادل برس پڑے۔لیاقت پور، صادق آباد، فورٹ عباس اور منچن آباد میں بھی بادل برس پڑے ۔رینالہ خورد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، پیر محل، چیچہ وطنی، کبیر والا، ساہیوال اور چنیوٹ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
    بھکر، کوٹ ادو، تحصیل پہاڑپور، لیہ ، فتح جنگ، منڈی شاہ جیونہ اور چونیاں میں بھی بادل کھل کر برسے، کوہلو، سمندری، جوہی، دادو، لوئردیر، چلاس، شانگلہ میں بھی بارش نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔ وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
    ملک بھر کی طرح صحرائے چولستان میں بھی بادل برسے۔ چولستان میں خشک سالی کے بعد پہلی بارش ہوئی ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے چولستانی باشندوں کے جانور مر رہے تھے،۔ چولستانی باشندے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے۔ صحرائے چولستان میں بارش کے بعد چولستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
    ممکنہ بارشوں اور موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔ این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان میں متعلقہ محکموں کواحتیاطی تدایبر اختیار کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
    این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ حساس مقامات پر ہنگامی مشینری اور عملہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔ متعلقہ محکمے مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو چوکس رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کے لیے مسلسل آگاہ رکھیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.