تازہ تر ین

اسپیکر صاحب! عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیں: ایاز صادق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے اور فوج کے حوالے سے بات کرنے پر کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا تو اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق صاحب! آئینی طریقہ یہی ہے جو آپ بتا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں ہے، یہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط کیے واپس بھیج دیا ہے، صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا، الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے، صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے، کل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین کو داؤ پر لگایا، عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں، عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں پام آئل کی وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے وزیرصنعت نے ملائیشیا کا دورہ کیا، یقینی بنایا جائے گا کہ کسانوں تک بروقت کھاد پہنچے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain