تازہ تر ین

انگلینڈ کا دورہ، ای سی بی کا جائزہ وفد 17 جولائی کو پاکستان پہنچے گا

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ کا جائزہ وفد 17 جولائی کو پاکستان پہنچے گا۔
چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہوں گے، وفد کراچی،لاہور، ملتان اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کے مختلف شیڈول پر تبادلہ خیال ہوا ہے تاہم حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی 20 میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain