راولپنڈی(این این آئی)بھارت نے ایک با ر پھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ،پاکستانی فوج کے موثرجواب پرفائرنگ کاسلسلہ رک گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویہ جاری ہے جمعرات کوبھارت نے ایک بارپھر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پرخنجرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی جس کاپاکستانی فوج نے موثرجواب دیا جس کے بعدبھارتی فائرنگ کاسلسلہ رک گیا۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/02/line.jpg)