لاہور: (ویب ڈیسک) علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کیساتھ پیش آیا۔
جہاز کے انجن میں آگ بھڑکنے پر پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے 410 کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامہ لینڈنگ کرائی، جس کے بعد مسافر طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن نے دوسرے طیارے کے ذریعے مسافروں کو اماراتی ریاست دبئی روانہ کردیا۔
