تازہ تر ین

عمران خان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کےعوام اورپنجاب حکومت سے گزر کرجانا ہوگا: مونس الٰہی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالا میں گھر کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں مونس کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس کو حفاظت کیلئے بھیجا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش کوروکاجائے گا، عمران خان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کےعوام اورپنجاب حکومت سے گزر کرجانا ہوگا۔
مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کےخلاف ہرسازش کوناکام بنایا جائےگا، عمران خان پاکستان کی آواز اور عوام ان کے ساتھ ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain