اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان اچانک کسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا۔اس دوران دھکم پیل اور ہاتھا پائی بھی شروع ہو گئی۔
