تازہ تر ین

سپریم کورٹ کے احاطے میں خودکش دھماکہ۔۔۔

کابل، دمشق، صنعا (نیوز ایجنسیاں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ ملک کی عدالت عظمیٰ کے ایک داخلی دروازے کے قریب ہوا اور اس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور پیدل پارکنگ ایریا میں آیا اور بظاہر اس کا نشانہ سپریم کورٹ کے ملازمین تھے۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے 24 اگست کو شروع کردہ کاروائی کے8 16 ویں روز داعش کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے 203 اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔ ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب اور بزاگاہ کے علاقوں میں داعش کی 64پناہ گاہوں ،بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی، اسلحے کے ڈپو ں اور دفاعی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ القاعدہ جنگجو قاسم الریمی نے سعودی عرب میں گرفتار سالم الشریف سے اس کی اہلیہ، بیٹی اور ایک دوسری عزیزہ کی ہلاکت پر تعزیت کی۔الریمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی خفیہ کارروائی کے دوران القاعدہ کے 14 جنگجو اور بچوں سمیت 11 خواتین جاں بحق ہوئی ہیں۔ مقتولین میں عبدالرف الذھب، سلطان الذھب، ابو برزان القیفی، اس کا والد عبداللہ، ابو بکر البغدادی(انس طاھر) احمد الزوبہ، ابو نوح القیفی اس کا چچا، حمزہ السوڈانی،، مقداد الدمتی، حنین الصنعانی، ابو عبداللہ الصنعانی، ابو سیف الجوفی اور سعودی نژاد ابو للیچ الصنعانی شامل ہیں۔خواتین میں اروی البغدادی، مبخوت علی العامری، بچہ عبدالالہ الذھب، انور العولقی کی بیٹی، فہد القیفی کی بیٹی، ابو عبداللہ الخضرمی کے تین بیٹے، اسامہ الشریف، مرسل العکمہ اور ابن انسعصام طاھر البغدادی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain