تازہ تر ین

آئندہ تین روز تک شدید بارشوں کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر بارش برسنے کو تیا رہے، آج سے مزید ابر کرم کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج رات سے مون سون کی ہوائیں شدت کے ساتھ جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 26 اگست تک سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
بیان کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، خضدار،لسبیلا سمیت مخلتف علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ کل اور پرسوں راولپنڈی، اسلام آباد، بہاولپور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملتان، لاہوراورگوجرانوالا میں بھی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain