تازہ تر ین

روک سکو تو روک لو: بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہو رہی ہوں، فردوس عاشق اعوان کا چیلنج

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ روک سکو تو روک لو، بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہو رہی ہوں‘‘۔
حکومت پنجاب کی سابق ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ چیلنج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہو رہی ہوں، مخالفین اس بار بھی شرمندہ رہے اور منہ کی کھانا پڑی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انہیں دبئی جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا تھا لیکن اب وہ بلیو پاسپورٹ پر ہی دبئی روانہ ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ بطور سابق ممبر قومی اسمبلی ان کا استحقاق تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain