تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا ایپ پربھی نفرت کی علامت

سلیکان ویلی(خصوصی رپورٹ) امریکی انجینئر کی جانب سے دو لوگوں کی مشترکہ نفرت کی بنا پر انہیں دوست بنانے والی ایپ تیار کی گئی ہے لیکن اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ میں نفرت کی علامت کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو شامل کیا گیا ہے۔ہیٹر (Hater) نامی یہ ایپ جو ایپل آئی ٹیون اور گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈان لوڈ کی جاسکے گی، 2 افراد کو مشترکہ ناپسند یا نفرت کی بنیاد پر آپس میں دوست بناتی ہے۔ اسے برینڈن ایلپر نامی امریکی انجینئر نے تیار کیا ہے۔برینڈن کا کہنا ہے کہ ہیٹر بھی دراصل ان کی حس مزاح کا نتیجہ ہے جسے انہوں نے امریکا میں بڑھتی ہوئی نفرت کے پیش نظر تیار کیا ہے تاکہ ناپسندیدگی کی بنیاد ہی پر سہی لیکن لوگ ایک دوسرے سے محبت کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ یہ ایپ ایک طرح سے امریکی صدر کی پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف احتجاج بھی ہے کیونکہ اس میں نفرت کی علامت کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ نمایاں کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain