تازہ تر ین

سیلابی صورت حال میں ناقص کارکردگی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو سیلاب سے متعلق بدترین کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سنیٹر منظور کاکڑ نے ناقص اور بدترین کارکردگی پر وزیراعلی بلوچستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو سےسیلاب سےمتعلق کارکردگی پر جواب طلب کریں گے اور اُن سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو بے یاروں مددگار چھوڑنے پر جواب طلب کیاجائے گا۔
ذرایع کے مطابق بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینٹر منظورکاکڑ اہم مشاورت کےلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain