لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے زمبابوے کے سکندر رضا کو اس ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر سکندر رضا پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے زمبابوے کے پہلے کرکٹر ہیں، سکندر رضا نے انگلینڈ کے بین سٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ کر پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں زمبابوے نے بنگلا دیش کو تین میچوں کی سیریز میں شکست دی تھی، آسٹریلیا کو بھی ایک میچ میں شکست سے دوچار کیا، زمبابوے کی جیت میں سکندر رضا نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے تین سنچریاں سکور کی تھیں۔
زمبابوے کے سکندر رضا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
