Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آذربائیجان اور آرمینیا میں دوبارہ جنگ: 49 آرمینیائی فوجی ہلاک، ترکیہ کا انتباہ بھی آگیا

    By Khabrain Newsستمبر 13, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    باکو: (ویب ڈیسک) آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ ریجن میں ایک بار پھر جنگ چھڑ گئی۔
    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ کے ریجن میں ایک بار پھر جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان سرحد پر 3 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
    آذربائیجان نے آرمینیا پر جارحیت اور تخریبی کارروائیواں کا الزام لگایا اور دعویٰ کیاکہ آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پرمارٹر اور گولیاں برسائیں جس کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
    آرمینیائی وزارت دفاع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی جانب سے پیر کی رات فوجی تنصیبات اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ آذری فوج کی جانب سے آرٹلری، مارٹرز، ڈرونز سے حملوں میں انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
    آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشنیان نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ آذربائیجان سے جھڑپوں میں کم از کم 49 فوجی مارے گئے ہیں تاہم جانی نقصان اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔
    آذربائیجان نے جھڑپوں میں اپنی فوجیوں کے مارے جانے کی تعداد نہیں بتائی۔
    اُدھر دونوں ممالک میں جھڑپوں کے بعد صبح سیز فائرہوا جو صرف چند منٹ ہی برقرار رہ سکا۔ آذری میڈیا نے الزام لگایا کہ آرمینیا نے سیزفائر کے چند منٹ بعد ہی سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔
    دوسری جانب ترکیہ نے آرمینیا سے اشتعال انگیزی بند کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ امن مذاکرات اور تعاون پر توجہ دینے پر زور دیا۔
    اس کے علاوہ امریکا نے بھی آرمینیا اورآذربائیجان سے تنازع ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
    خیال رہے کہ 2020 میں بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کاراباخ‘ کے تنازع پر 6 ہفتے جنگ جاری رہی اور اس جنگ میں آذربائیجان نے فتح حاصل کی اور کئی علاقوں پر آرمینیا کا قبضہ چھڑایا۔
    واضح رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا تھا جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔
    یہ تنازع 1988 سے جاری ہے جس پر متعدد جنگیں بھی ہوچکی ہیں اور اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ

      خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!

      اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.