اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے تو آج پاکستان میں مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کو پھرشعبہ توانائی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ روسی صدر کی پیشکش کو فوری طور پرعملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے،حکومت نے مغربی آقاؤں کوخوش کرنے کیلئے روس سے معاہدہ میں تاخیر کی۔