تازہ تر ین

سی ٹی ڈی کا ضلع خیبر میں افغان بارڈر پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور: (ویب ڈیسک) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع خیبر میں افغان بارڈر کیساتھ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ضلع خیبر میں داخل ہو کر بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے، ملزموں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھندفائرنگ کھول دی جوانوں نے حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔
سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کی لاشیں ملیں، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر جبکہ ایک نا معلوم دہشتگرد کی پہچان کی جارہی ہے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ، 12 میگزین،2 ہینڈ گرنیڈ اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش خراسان سے ہیں جبکہ دو سے تین دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس افغان بارڈر کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
بیان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain