تازہ تر ین

40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے راوی سٹی منصوبے پر کام جاری ہے: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے راوی سٹی منصوبے پر کام جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے۔ 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا یہ شہر 15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرے گا اور پاکستان کا پہلا سرسبز سمارٹ شہر ہو گا۔ دریا کے کنارےتعمیر ہونے والا یہ عمودی شہر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت سے مواقع پیدا کرے گا اور دنیا کے سب سے بڑے آبی رُخ کا حامل شہر ہو گا۔
پی ٹی آئی چیئر مین نے مزید لکھا کہ اس منصوبے میں 3 بیراج ہوں گے جن سے 270 ارب لٹر پانی کی بچت ہوگی جس کی لاہور کے زیرِ زمین زخیرۂ آب کواشد ضرورت ہے۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ گزشتہ برس شروع کیاجانےوالا 5000 ایکڑرقبےپر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اس کا حصہ ہے۔ سیلاب سے بچاؤ کیلئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پُشتے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain