کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار250 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار800 روپے ہو گئی۔
جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار72 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 285 روپے ہو گئی۔
