تازہ تر ین

پاکستان کا جاپان کے ساتھ قرضہ سروس معطلی کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشیٹو کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 19 اکتوبر 2022 کو جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے ساتھ قرضہ سروس معطلی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں جی20 ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشیٹو فریم ورک کے تحت 172 ملین امریکی ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی موخر کی جائے گی۔
معاہدے کے تحت یہ رقم، جو ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان قابل ادائیگی ہے، اب 6 سال کی مدت میں (ایک سال کی رعایتی مدت سمیت) نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان جائیکا کے ساتھ پہلے ہی امریکی ڈالر 506 ملین کی معطلی کے معاہدوں پر دستخط کر چکی ہے۔ پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے دی جانے والی حمایت کی وجہ سے جی 20ڈی ایس ایس آئی نے وہ مالی جگہ فراہم کی ہے جو پاکستان کی فوری صحت اور اقتصادی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ضروری تھی۔
مئی 2020 سے دسمبر 2021 تک کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے ڈی ایس ایس آئی فریم ورک کے تحت معطل کیے گئے قرضوں کی کل رقم 3,686 ملین امریکی ڈالر ہے۔ پاکستان پہلے ہی جی 20ڈی ایس ایس آئی کے تحت اپنے قرضوں کی ادائیگی کو موخر کرنے کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ 102 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔
تقریباً 3,441 ملین امریکی ڈالر کی معطلی اور التواء کی رقم ہے، معاہدوں پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3,613 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ جاتی ہے، جی 20 ڈی ایس ایس آئی کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain