کراچی: (ویب ڈیسک) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے۔
گورنر سندھ نے خط میں نکاح نامے میں نبی کریم ﷺ کے خاتم النبیین ﷺ ہونے کے اقرار کو لازمی شامل کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ نکاح نامے میں اس اندراج سے ہم نبی کریم ﷺسے محبت اور عقیدت کا اظہارکرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ختم نبوت ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ اس ضمن میں ضروری اقدامات کریں۔
انہوں نے تجویز دی کہ نبی کریم ﷺ کےخاتم النبیین ﷺ ہونے کا اقرار نکاح نامہ میں شامل کرنےکا پابند کیاجائے۔
