Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    • گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»انٹر نیشنل»پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، قمر زمان کائرہ
    انٹر نیشنل

    پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، قمر زمان کائرہ

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsاکتوبر 25, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر اپنے موقف پر ہمیشہ سےقائم ہے اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، قومیں اپنے تہوار ہمیشہ ایک خاص مقصد کے تحت مناتی ہیں اور اپنی منزل پانے کے لئے صدیوں کوشش کرتی ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ منزل فوراً مل جائے، اس کے لئے بے شمار قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔
    انسٹی ٹیوٹ آف ریجنیل اسٹڈیز میں’’ کشمیر کے بھارت سے الحاق کا تاریخی تناظر میں تجز یہ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہندوستان کی مخالفت ہی یہی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا، چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہی کیوں نہ ہو ان کے دلوں میں شروع سے دشمنی کا لاوا ابل رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کو تسلیم کیا ہے بلکہ ہمیشہ اس کو کشمیر نہیں پاکستان کا مسئلہ سمجھا ہے۔ گورنمنٹ چاہئے کوئی بھی ہو اور کوئی بھی جماعت برسراقتدار ہو،کشمیر کے بارے میں پاکستان کا موقف ہمیشہ ایک رہا ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ ظلم و جبر کے اور مختلف ہتھکنڈوں سے کشمیر کے جغرافیائی حالات کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے، آج بھی ہندوستان کی یہ پالیسی رہی ہے کہ کشمیر کو عالمی منظر سے ہٹایا جائے جس کے لئے وہ شہریت اور ڈومیسائل کے قوانین میں تبدیلیاں کررہا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادیں کشمیر ایشو، مزدوروں ، کسانوں اور اقلیتوں کے حقوق پر رکھی گئی ہے۔ ہماری جماعت کشمیر ایشو کو ہر فورم پر اٹھاتی ہے ۔ تمام ممالک کی پالیسی ایسی ہوتی ہے کہ اپنے مفاد کے تحت ہی چلتے ہیں، یہ بات بالکل واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کو زیادہ موثر طور پر اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کی معیشت کا مضبوط ہونا بے حد ضروری ہے۔ ہمیں مسئلہ کشمیر کو مختلف ٹاک شوز ، سیمینار اور تعلیمی اداروں میں اجاگر کرکے اپنی نسلوں کو اس سے بہتر طریقے سے روشناس کرانا ہے، ہندوستان کے اندرنچلی زات کے ہندو ، سکھ اور مختلف مذاہب کے لوگ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ دنیا میں جبر و تشدد کے قوانین کے تحت قوموں کے حقوق دبا ئے نہیں جا سکتے اور ایسے طریقوں سے ملکوں کو فتح نہیں کیا جا سکتا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کشمیر ایشو اور پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، صحافی ارشد شریف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت تمام معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    بھارت میں نمازِ عید ، گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    مئی 26, 2026

    اسرائیل کا وجود خاتمے کے قریب ہے اور وہ اگلے آنے والے 25 برس نہیں دیکھ سکے گا۔ مجتبی خامنه ای

    مئی 26, 2026

    لندن مئی میں تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ، پارہ 34.8 تک پہنچ گیا، ایک صدی پر انار یکارڈ ٹوٹ گیا 60

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.