تازہ تر ین

الزامات لگانا اور پگڑیاں اچھالنا نیا پاکستان ہے…. سیاسی رہنما کے انکشاف سے ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الزامات لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہی عمران خان کا نیاپاکستان ہے ¾عمران خان اگرسچے ہیں تو جمائما سے لئے گئے پیسوں کی منی ٹریل بتائیں،2003ءکے گوشواروں کے مطابق عمران خان ٹیکس چوری میں ملوث رہے ہیں، وہ حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) کے رکن طلال چوہدری اوردیگر کے عمران خان کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ الزامات لگانا اور پگڑیاں اچھالنا ہی عمران خان کا نیا پاکستان ہے، تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کررکھی ہے جبکہ 4 سال میں نواز شریف کا گراف اوپر ہی گیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بہت بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، نیازی سروسز کے نام 6 اورکمپنیاں سامنے آئی ہیں، عمران خان کی آف شور کمپنیوں میں ان کی بہنوں کے نام بھی ہیں،کیا عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی تذلیل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے فلیٹس سے متعلق بار بار اپنے بیانات تبدیل کئے، عمران خان اگرسچے ہیں تو جمائما سے لئے گئے پیسوں کی منی ٹریل بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2003ءمیں الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اپنے گوشواروں میں 65 لاکھ روپے خود ادا کرنے کا اعتراف کیا، وہ بتائیں کہ کیا یہ پیسے انہوں نے اپنے آپ کو گفٹ کئے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ وہ پرنس راشد خان کی پرچیاں کیوں دے رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain