روم (ویب ڈیسک) ایشیاءبلاشک و شبہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں دنیا کی قسمت کا فیصلہ آئندہ چند برسوں میں ہونے والا ہے اور اٹلی طویل عرصہ سے اس صورتحال سے باخبر ہے، اٹلی چین کے ساتھ طویل المیعاد مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے ، چین کے ساتھ اٹلی کے 27سالہ سفارتی تعلقات موجود ہیں اور اب اٹلی ان تعلقات کو طویل شراکت داری کے تعلقات میں بدلنا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل سٹڈیز مرکز روم کے صدر اینڈریا مار گلینی نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔یاد رہے کہ اٹلی کے صدر سرجیو متاریلا اپنے وفد کے ہمراہ آج کل چین کے دورے پر ہیں ، ان کے وفد میں وزیر خارجہ اینجلینو الفانو ٹرانسپورٹ کے وزیر برازیانو ڈیل ریو اقتصادی ترقی کے انڈر سیکرٹری آئی وان سکلفروٹو اور ایک کاروباری کے افراد بھی شامل ہیں ۔تجزیہ نگارکا کہنا ہے کہ اٹلی کے صدر کا یہ دورہ اٹلی اور چین کے تعلقات میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اٹلی چین کے ساتھ جامع تعلقات کا خواہاں ہے اور آئندہ مئی میں اٹلی میں ہونیوالی جی 7-کانفرنس کے سلسلے میں چینی تعاون کا خواہش مند ہے ، اس پس منظر میں ہمیں یقین ہے کہ اٹلی کے صدر کا دورہ مستقبل کے تعلقات میں انتہائی اہم ثابت ہو گا بلکہ ان کے دورے سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔