ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف ہدایتکار آنندایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ہدایتکار آنندایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کی کاسٹ کے لیے کئی اداکاراو¿ں کا نام لیا جارہا تھا جب کہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کنگ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے بعد دونوں اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئینگی جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں جلد ہی شروع کی جائے گی۔