تازہ تر ین

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی دورہ سری لنکا کے دوران صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر نے سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے قریبی تعاون پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بدھ مت کے مشترکہ ورثے اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی گئی، معیشت، تجارت، تعلیم اور سیاحت میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain