تازہ تر ین

تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد …. نواز شریف نے اہم بات کہہ دی

اسلام آباد، میر علی، بنوں (نمائندگان خبریں) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں پر عزم ہیں جب کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے” آپریشن ردالفساد “جاری رہے گا، فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ،دہشت گردوں کا بغیر رنگ و فرقہ یا علاقائی امتیاز کے خاتمہ کرنا ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے،امن کی راہ میں حائل تمام روکاوٹوں کو قوم کے بھرپور عزم ختم کردیاجائےگا۔جمعہ کو یہاں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے علاوہ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سلامتی، سیکیورٹی، آپریشن ردالفساد اور پاک افغان تعلقات سمیت اہم معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آپریشن کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے” آپریشن ردالفساد“ کو عوامی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ایس فائنل کے لئے پاک فوج ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں اور فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔ آپریشن ردالفساد عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے،ہمارا فرض ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بغیر رنگ و فرقہ یا علاقائی امتیاز کے خاتمہ کرنا ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے۔ بلاامتیاز علاقہ رنگ وفرقہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنی ہے،امن کی راہ میں حائل تمام روکاوٹوں کو قوم کے بھرپور عزم ختم کردیاجائےگا۔ میر علی، بنوں وزیراعظم محمد نوازشریف نے تمام سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو ملک کی ترقی اور اسے مسائل سے نجات دلانے کے لئے حکومت کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ سب ادارے ،سیاستدان اور سیاسی جماعتیں مل کر ترقی کےلئے آگے بڑھیں تو ساری مصیبتوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ، تمام نا ہمواریوں کو ختم کر نے کےلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالنا ہوگا ، آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے وفاق اور صوبوں کو مل کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے ،ہم اپنی قوت سیاسی حریفوں کے خلاف محاذ آرائی کی بجائے جہالت اور اندھیروں کے خاتمے کےلئے صرف کر رہے ہیں،فرسودہ طرز سیاست سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے، آج ہمیں محاذ آرائی کی منفی سیاست سے باہر نکلنا ہے ، پاکستان سمیت پورے خطے کو فتنے سے نجات مل گئی ، فساد اور خوف کا دور اختتام کو پہنچا، نیا عہدشروع بے یقینی ختم ، امن کےلئے دی گئی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ، 2018میں ملک میں لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی ، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، تعمیر نو اور بحالی پر 110ارب روپے کی خطیر رقم خرش کی جا چکی ہے ، ایف بی آر کا خاتمہ کر کے نئی قانون سازی کی جائے گی ، ، شاندار مستقبل پاکستان کا انتظار کر رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاں 23ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کر م تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایک اچھے منصوبے کا آغاز ہورہا ہے،کرم تنگی ڈیم نئے دور کے عہد کا آغاز ہے،اب ناامیدی ختم اور امید کا چراغ روشن ہورہا ہے،خوف کے بادل چھٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریک رات کو روشنی میں بدلنا آسان نہیں،شمالی وزیرستان میں نئے منصوبے کا آغاز سے امید کے چراغ روشن ہورہے ہیں دہشتگردوں کے قبضے سے نکل کر معاملات پھر عوام کے ہاتھ میں آرہے ہیں،خوف اور فساد کا وقت ختم ہوا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا اور مل کر دستخط کیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل مدتی منصوبہ ہے کوئی نہیں جانتا کہ کون ہوگا یا نہیں لیکن تاریخ یاد رکھے گی،فاٹا کے سیاسی نظام میں تبدیلی لائی جارہی ہے تاکہ عوام کو فیصلہ سازی میں شریک کیا جاسکے،سڑکیں بنیں گی عوام کو روزگار ملے گا،فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے جلد فیصلہ کیا جائے گا،اس کیلئے قانون سازی کی جائے گی،اس ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کا حصہ مخصوص کیا جائے گا،آئی ڈی پیز کو گھروں میں آباد کیا جائے گا،تمام ادارے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی نمبر ون قرار دے رہے ہیں،پختون بھائیوں کی مدد سے ہم نے اسے مضبوط بنایا ہے،ایک ایسی معیشت تشکیل دیں گے جس کی خوشبو دنیا میں پھیلے گی یہ پروجیکٹ نا صرف زرعی زمین کیلئے ثابت ہوگا بلکہ بجلی بھی پیدا ہوگی،اس کیلئے 81ملین ڈالر امریکہ کی حکومت یو ایس ایڈ کے ذریعے دے رہی ہے اور 16 ارب روپے حکومت پاکستان دے گی کل 23ارب روپے لگیں گے،اس سے غربت اور پسماندگی کو دور کیا جاسکے گا،اراضی کو زرعی اصلاحات میں لانے کیلئے مرکزی دریاﺅں پر بڑے منصوبوں کے ساتھ چھوٹے منصوبے بھی تعمیر کر رہے ہیں،کرم تنگی ڈیم بھی ان منصوبوں میں شامل ہے،گذشتہ 40سال سے کوئی بڑا ڈیم تعمیر نہیں کیا جاسکا گذشتہ حکومتوں نے وعدے تو کیے لیکن عملی قدم نہیں اٹھایا ہم نے عملی قدم اٹھائے،اس کیلئے زمین کی خریداری کا عمل مکمل ہوچکا ہے مجھے امید ہے رواں سال بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع ہوجائے گا بجلی کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچانے کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ پن بجلی کے منصوبوں کو فوراً مکمل کیا جائے مجھے یقین ہے کہ یہ کوششیں رنگ لائیں گی اور لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی،پاکستان وسائل سے مالا مال ہے اگر درست استعمال کیا تو تبدیلیاں آسکتی ہیں اور ہم ایسی تقدیر خود بناسکتے ہیں اور بنائیں گے ایک اچھا مستقبل ہمارا انتظار کر رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چار سال میں پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوگیا اور زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہمارا ہدف ہے، ہم سرمایہ کار دوست اور لبرل سرمایہ کار پالیسی پر کاربند ہیں جس کے تحت سرمایہ اور منافع کی منتقلی پر کوئی قدغن نہیں۔ وزیراعظم نوازشریف سے چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے چیئرمین نے ملاقات کی، ملاقات میں چینی سفیرسن وائی ڈانگ، طارق فاطمی اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ساز گار کاروباری ماحول کو مد نظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔ 4 سال میں پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہو گیا ، پاکستان کی معاشی بحالی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں بہتری آئی ہے،حکومت زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ اعتدال پسندی، نجکاری اورمراعات ہماری سرمایہ کاری پالیسی کے بنیادی نکات ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کار دوست اور لبرل سرمایہ کار پالیسی پر کاربند ہیں جس کے تحت سرمایہ اور منافع کی منتقلی پر کوئی قدغن نہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے چائنا شپ بلڈنگ کمپنی کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور کراچی شپ یارڈ میں مشترکہ سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain