تازہ تر ین

پولینڈ کے ایک شہر کی کنگ کانگ بلی، جو اسکی پہچان بن چکی ہے

وارسا: (ویب ڈیسک) پولینڈ کے شہر زیچِن میں ایک آوارہ بلی سڑک کے کنارے رہتی ہے اور اب وہ اس شہر کی پہچان بن چکی ہے۔
گاستک نامی بلی اب بھی سڑک کنارے پر رہتی ہے اور سات برس قبل جب یہاں پہنچی تھی تو بہت دبلی پتلی تھی۔ یہاں سے گزرنے والے افراد اسے شوق سے دیکھنے آتے ہیں بلکہ دیگر شہروں کے لوگ بھی نہ صرف اسے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں بلکہ اسے کھانا وغیرہ بھی دیتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ کھا پی کر یہ بلی بہت موٹی ہوچکی ہے۔
گوگل پر ہزاروں افراد نے اسے 5 میں سے 4.9 اسٹارز ملے ہیں جو اس کی غیرمعمولی مقبولیت ثابت کرتے ہیں۔ جرمن سرحد کے قریب واقع پولینڈ کے اس قدیم شہر میں سیاح آتے رہتے ہیں جو ایک مشہور قلعے اور پارک کو دیکھنے ضرور آتےہیں۔ لیکن اب گاتسک بلی اس کی تیسری وجہ شہرت بن چکی ہے۔
پولش زبان میں گاتسک دراصل ’بڑے کانوں والے خرگوش‘ کو کہا جاتا ہے لیکن کسی وجہ سے یہ نام اس بلی کو دیدیا گیا ہے۔ 2020 میں گاتسک بلی کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور وہ تیزی سے مقبول ہونے لگیں۔ اب دنیا بھر کے لوگ اس موٹی بلی کو پسند کرتے ہیں کیونکہ گوگل سمیت ہر پلیٹ فارم پر اسے شاندار تبصرے اور اسٹار ملے ہیں۔
کچھ لوگ اسے کنگ کانگ بلی بھی کہتے ہیں۔ ایک ہمدرد نے اس کے لیے لکڑی کا گھر بنایا ہے جو ایک دکان کے باہر رکھا ہے۔ گاتسک مزے سے اس میں رہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بلی کا حقیقی مالک کوئی نہیں اور وہ مکمل طور پر آزاد ہے۔ البتہ اس کی دیکھ بھال کرنے والے درجنوں افراد اطراف میں ہی رہتے ہیں۔
ایک واقعے میں اسے اغوا کرنےکی کوشش بھی کی گئی تھی جو ناکام بنادی گئی ہے۔ تاہم لوگ اسے انسان دوست بلی قرار دیتےہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain