تازہ تر ین

سیاح نے میوزیم میں رکھا کروڑوں روپے مالیت کا نادر نمونہ توڑ دیا

میامی: (ویب ڈیسک) امریکا کی آرٹ گیلری میں آنے والے ایک سیاح نے غلطی سے انتہائی قیمتی شہ پارہ توڑ ڈالا، جیف کونز کے اس شاہکار کی قیمت ایک کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
تفریح کیلئے میوزیم آنے والے شخص نے اس نادر شہ پارے کو غبارہ نما چیز سمجھتے ہوئے ہلکے ہاتھوں سے اٹھانا چاہا مگر اس کا وزن زیادہ ہونے کے باعث یہ ہاتھ سے پھسل گیا او فرش پر گرتے ہی چکنا چور ہوگیا۔
بیلون ڈاگ نامی یہ فن پارہ 20 برس قبل تخلیق کیا گیا تھا جس کی مالیت 42 ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے، 15 انچ اونچے اس مجسمے کو نیلے پورسلین سے بنایا گیا اور اسے آرٹ وائن وڈ نامی گیلری میں نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بیلون ڈاگ کا اصل مجسمہ لگ بھگ 12 فٹ طویل ہے جسے بے زنگ فولاد سے بنایا گیا ہے، یہ مجسمہ اس قدر شفاف ہے کہ اس پر شیشے کا گمان ہوتا ہے، ٹوٹنے والا شہ پارہ اسی کی نقل تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain