لاہور (خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ضلع کی سطح پر ہنرمند ، مستحق اور بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر بلاسود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اس ماہ کے اختتام تک لاہور ، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اضلاع سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف سود کے نظام کا خاتمہ ہو گا بلکہ لوگوں کو اپنے اہل خانہ کے لئے روزگار کے حصول کے قابل بنایا جائے گا۔