تازہ تر ین

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل شرجیل ،خالد لطیف کیخلاف اہم پیش رفت

 لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف پر اسپاٹ فکسنگ کے الزمات کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری، سابق چیرمین پی سی بی توقیر ضیا اور جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹریبونل آئندہ ہفتے سے شرجیل خان اور خالد لطیف پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کرے گا،دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ کارروائی ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر ان کے رابطے کے بعد عمل میں آئی تھی جو پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران شرجیل خان اور خالد لطیف پر بکی محمد یوسف سے ملاقات کرنے کے الزامات لگے تھے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی تھی۔ ابتدا میں دیگردو کھلاڑیوں شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں تاہم پھر انھیں ان الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain