لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کے 70 فیصد تنوروں پر سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں 5 روپے کا خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا۔
تنور مالکان سادہ روٹی 20 روپے جبکہ خمیری روٹی اور نان 30 روپے میں فروخت کرنے لگے، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے باضابطہ قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
صدر آفتاب گل کا کہنا ہے تنور مالکان نے آٹے کی شارٹیج اور قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خود ساختہ اضافہ کیا ہے، سادہ روٹی کی سرکاری قیمت میں باضابطہ اضافے کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست جمع کرا دی۔
ادھر ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے سادہ روٹی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، روٹی کی سرکاری قیمت 15 روپے ہے، خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ میں اضافے تک فی روٹی تنور مالکان کو اضافی ریٹس پر فروخت نہیں کرنے دی جائے گی۔