تازہ تر ین

مشرق وسطی میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستانی مسافروں کے بیرون ملک سفر پر نسوار ساتھ لے کر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مشرق وسطی کے تمام عرب ممالک نے نئے قانون کے تحت نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نسوار کے ساتھ فضائی سفر کو جرم قرار دے یا ہے۔ اے این ایف کے مطابق وہاں کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہونے پر اسے جرم تصور کیا جائے گا اور نئے قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ چنانچہ پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر نسوار ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے تمام ایئرپورٹس پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اور مسافروں کی آگاہی کے لیے تحریری ہدایات بھی آویزاں کردی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain