نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں شرح سود بڑھنے سےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 68.60 پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3 ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30 ڈالر ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز ہی امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4 ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرح سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔