اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں پہلی بار بھارتی وفد نے بھی شرکت کی اجلاس میں 23 ممالک کے مندوبین اور بھارتی وفد کی شرکت نے مودی کے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کو ناکام کردیا۔ بھارتی پارلیمنٹیرین ششی تھرور نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں جانب کی حکومتوں سے راستے کھولنے کا بھی کہہ ڈالا۔ بھارتی پارلیمنٹیرینز ششی تھرور و مینا کشی نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا، تاہم اسلام آباد کی خوبصورتی اور پاکستان کی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔ اسلام آباد کا قدرتی حسن بہت متاثر کرتا ہے لیکن دہلی سے اسلام آباد آنے کے لیے ان کو 8 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا ہے ان کو اسلام آباد آنے کیلئے ابوظہبی کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، اگر دونوں حکومتیں اس پر توجہ دیں تویہ سفر کم وقت میں طے ہوسکتا ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے۔
مودی کا پاکستان کو تنہا کرنیکا دعویٰ ناکام, گھٹنے ٹیک دئیے
