Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لوڈشیڈنگ کے ساتھ ایک اور مسئلہ پیش پیش ….عوام تیار ہو جائے

    By Daily Khabrainمارچ 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ( ویب ڈیسک) بجلی گھروں کے گردشی قرضے (سرکلر ڈیٹ) بڑھ جانے کے باعث تیل فراہم کرنے والی کمپنیاں واجبات کی ادائیگی نہیں پا رہیں،جس سے پہلی بار تیل کی ترسیل کا پورا نظام برے طریقے سے متاثر ہوا، تیل سے بھرے ہوئے بحری جہاز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں جبکہ ریل گاڑیاں اور ٹینکرز مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔بجلی کی کمپنیوں کی جانب سے تیل فراہم کرنے والے اداروں کو ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے پورا نظام متاثر ہوا ہے۔جب کہ دوسری جانب تیل کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس صرف 40 دن کے استعمال کا فرنس آئل موجود ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق تیل سے بھرے ہوئے 15 سے زائد آئل ٹینکرز بندرگاہوں پر بجلی گھروں کی جانب سے ادائیگیاں ملنے یا پھراپنی مصنوعات کے ساتھ واپس آنے کے انتظار میں کھڑے ہوئے ہیں۔ادھر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے ذرائع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں صرف 8 لاکھ ٹن فرنس آئل کا اسٹاک موجود ہے، جو ایک لحاظ سے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ اسٹاک ہے ،مگر یہ اسٹاک بھی زیادہ سے زیادہ صرف 40 دن تک چل سکتا ہے۔او سی اے سی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ہر حکومتی فورم اور خصوصی طور پر وزارت پانی و بجلی کے سامنے اٹھایا گیا، مگر کسی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔ریفائنریز سے منسلک ایک عہدیدار کے مطابق اس وقت ریفائنریزاور تیل پیدا کرنے والی کمپنیز میں کچھ اسٹاک موجود ہے،مگر مقامی ریفائنریز کی جانب سے اپنی پیداوار کو نیچے لانے کی وجہ سے پیٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول کی مصنوعات میں قلت ہوگی۔اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو ریفائنریز بند ہوجائیں گی، کیوں کہ فرنس آئل کے بغیر پیٹرول کی پیداوار کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔دوسری جانب آزاد بجلی گھروں نے دعوی کیا ہے کہ تیل کمپنیوں کے قرضے 414 ارب روپے سے بھی بڑھ چکے ہیں، جس میں سے 270 ارب روپے تو صرف پی ایس او کے ہیں۔وزات پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزات خزانہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوریج کا مسئلہ آج کا نہیں ہے، تاہم وہ اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس حوالے سے موثر نظام، موثر منصوبہ بندی اور بہتر اور فعال پاور انتظامیہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی شعبوں کی ضرورت کو نظر میں رکھتے ہوئے پی ایس او ایندھن کی درآمد کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، درآمدی منصوبے میں 60 سے 90 دن لگ سکتے ہیں اور ایک بار آرڈر ہوجانے کے بعد اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر 36 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سے ادائیگیوں کے لیے 6 ارب روپے مختص ہوں گے۔وزارت پیٹرولیم کے ایک عہدیدار کے مطابق پاور سیکٹر کو یومیہ 16 ہزار سے 18 ہزار ٹن تیل کی ضرورت پڑتی ہے، مگر اس وقت پاور پلانٹس کو یومیہ 8 سے 9 ہزار ٹن سے زائد آئل فراہم نہیں کیا جا رہا۔عہدیدار کا کہنا تھ اکہ بجلی گھروں کو گزشتہ ایک سال میں قدرتی گیس اور درآمد شدہ لیکوڈ نیچرل گیس کی فراہمی کے بعد تیل کی مانگ میں 30 فیصد کمی ہوئی، مگر وزارت بجلی نے وزارت پیٹرولیم اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے خبردار کرنے کے باوجود کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    تازہ ترین

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی

    کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.