تازہ تر ین

حدیقہ کیانی کا نصرت فتح علی خان کو منفرد خراجِ عقیدت

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کوایک منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نصرت فتح کو ان ہی کی مشہورقوالی ’جانی دورگئے‘ گا رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے آنے والی میوزک ویڈیو کے کچھ مختصر کلپس شیئر کیے ہیں۔

گلوکارہ نے ان ویڈیو کلپس کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’جانی دور گئے‘ کی میوزک ویڈیو 29 اکتوبر کو جاری کی جائے گی، جس میں استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا‘۔

میوزک ویڈیو کے ان مختلف کلپس میں حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وہاج علی بھی نظر آرہے ہیں جبکہ اس کے پسِ منظر میں حدیقہ کیانی کی سحر انگیز آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کے چند الفاظ بھی سنے جا سکتے ہیں۔

میوزک ویڈیو کے تھیم کا ذکر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ یہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جنہیں بریک اپ کرنا پڑا۔

ایک صارف نے گلوکارہ کی آواز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کو ان کی آواز میں سننے کے لیے بے تاب ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain