تازہ تر ین

شرم کرو، تُم مغربی کٹھ پتلی ہو”؛ عائزہ خان شدید تنقید کا شکار

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیل کی غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں شدید بمباری سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئیں جن میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے غزہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہےجبکہ ایلون مسک نے غزہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کردی ہے۔

اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں لیکن اب تک معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل کی سفاکیت پر کوئی ردعمل دیا ہے۔

عائزہ خان مسلسل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر متحرک ہیں جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس پوسٹ کررہی ہیں لیکن اداکارہ نے فلسطین کی حمایت پر ایک پوسٹ بھی جاری نہیں کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain