ممبئی: ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کی 50ویں سالگرہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
گزشتہ روز بچن خاندان کی اکلوتی بہو اور سُپر اسٹار ایشوریا رائے نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی 50ویں سالگرہ منائی، اداکارہ نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔
ایشوریا رائے بچن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سفید لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کی بیٹی بھی سفید ٹاپ کے ساتھ جینز میں نظر آئیں۔
اداکارہ اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے خوش نظر آئیں لیکن اس تقریب میں ابھیشیک بچن سمیت پوری بچن فیملی غائب تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوال اُٹھا دیے۔
مزید پڑھیں: سلمان خان اب بھی ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں؟
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ “ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن کبھی بھی ان کے ساتھ نہیں ہوتے، ہر تقریب میں اکیلی ہی نظر آتی ہیں اور اب سالگرہ کی تقریب میں بھی اکیلی تھیں”۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ “سالگرہ کی تقریب میں باقی سب کہاں ہیں؟”
صارفین نے پوچھا کہ “ابھیشیک کہاں ہے؟”
سنگیتا نامی صارف نے کہا کہ “ایشوریا رائے کے سُسرال والوں کو اُن کی بالکل بھی قدر نہیں”۔
واضح رہے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی ہے۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا پر آئی ہیں، یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں۔